آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ز کے مقدمے کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔
اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔ اس کا اعلان 23 دسمبر کو ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے 6 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پس منظر
نیب نے مارچ 2023 میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جسے اب 190 ملین پاؤنڈ ز کا ریفرنس کہا جاتا ہے اور 28 اپریل کو اسے تحقیقات میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
نیب کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ نے بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے 50 ارب روپے کے عوض اربوں روپے اور سیکڑوں کنال زمین حاصل کی جو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ تصفیے کے طور پر ادا کی گئی اور اسے سپریم کورٹ کی جانب سے ان پر عائد جرمانے کے بجائے ایڈجسٹ کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد گزشتہ سال 27 فروری کو اس جوڑے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے ان گواہوں سے جرح کی۔
Comments