وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف فراہم کرنے کے لیے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا۔۔
انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینلز ملیں گے۔ ایک بجلی کے میٹر پر اوسطا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو شمسی نظام مل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 550 اور 1100 واٹ کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جون 2025 میں 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بیلٹنگ کے ذریعے سولر سسٹم ملیں گے۔ کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سولر سسٹم کے لیے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جاسکتی ہے۔ آپ https://cmsolarscheme.punjab.gov.pk/ ویب سائٹ پر اس اسکیم کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بل کا ریفرنس نمبر قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ایس ایم ایس میں 8800 پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ سولر پینل میں رجسٹریشن کے لیے آپ 990302024 سرکاری نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔ پنجاب کو قابل تجدید توانائی کا مرکز بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو بھی بتدریج شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ طلباء کو ایک لاکھ ای بائیک دینے اور ای بسیں متعارف کرانے سے صوبے میں روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوجائے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments