عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2624 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ بلند سطح 287,900 روپے اور کم ترین سطح 210,800 روپے تک ریکارڈ کی گئی ۔

Comments

200 حروف