سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام اسکول شیڈول کے مطابق یکم جنوری 2025 کو کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ کلاسز بغیر کسی تبدیلی کے بحال کی جائیں گی۔

والدین، طلباء اور عملے کو معیاری تعلیمی کیلنڈر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

17 دسمبر کو صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی 11 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

Comments

200 حروف