کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر 2024 کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں صارفین کو 4 روپے 98 پیسے فی کلو واٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15 جنوری 2025 کو ہونے والی عوامی سماعت کے بعد ایک فیصلہ جاری کرے گی جس میں صارفین کے بلوں پر ایف سی اے کی رقم اور ان کا اطلاق ہونے کی مدت کی وضاحت کی جائے گی۔

نومبر ایف سی اے کی وجہ سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ (سی پی پی اے-جی) نے ایکس ڈبلیو ڈسکوز کے ٹیرف میں 0.63 پیسے فی یونٹ کی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس سے کے الیکٹرک کے صارفین کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جس میں ستمبر ایف سی اے 0.16 پیسے اور اکتوبر ایف سی اے 0.27 پیسے شامل ہے۔

بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی تغیرات اور جنریشن مکس میں تبدیلیوں کی وجہ سے یوٹیلیٹیز کی جانب سے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی ہوتی ہے اور اسی طرح جب عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین کو ریلیف ایف سی اے میں کمی کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

تمام ایف سی اے کا حساب ریگولیٹری گائیڈ لائنز کے مطابق کیا جاتا ہے اور نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد کسٹمر بلوں میں ظاہر ہوتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف