پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے ممبران اور عملے نے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں آج ٹی وی/ بزنس ریکارڈر کے ارشد زبیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جور پی بی اے کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔

ارشد زبیری بورڈ کے انتہائی قابل احترام رکن تھے اور پی بی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی میں اپنے مختلف ادوار کے دوران انہوں نے براڈکاسٹرز کو درپیش بہت سے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پی بی اے کے اراکین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں ابدی سکون اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی صدر نازفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی جانب سے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈیلی بزنس ریکارڈر اور اے پی این ایس کے سابق سیکرٹری جنرل ارشد اے زبیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وہ ایک تجربہ کار پبلشر تھے جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اخباری صنعت کی خدمت کی۔ اخباری صنعت میں ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

اے پی این ایس نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف