گرین ٹری ہولڈنگز کا ٹی آر جی پاکستان کے 35 فیصد حصص کیلئے ٹینڈر دینے پر غور
گرین ٹری ہولڈنگز نے پیر کو ایک عوامی اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (ٹارگٹ کمپنی) کے جاری کردہ اور ادا شدہ شیئر کیپٹل کا 35.145 فیصد تک حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بشرطیکہ متعلقہ ریگولیٹری منظوری حاصل ہو۔
اس بات کا اعلان اے کے ڈی سیکیورٹیز کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں کیا گیا۔
یہ گرین ٹری ہولڈنگز کی جانب سے 2021 اور 2022 میں ہونے والی حصص کی خریداری کا تسلسل معلوم ہوتا ہے جس کے مطابق گرین ٹری نے ٹی آر جی پاکستان کے تقریبا 30 فیصد حصص خریدے تھے۔ ان خریداریوں کے ذریعے تقریبا 100 ملین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستانی شیئر ہولڈرز کو بھیجا گیا۔
گرین ٹری کی ہولڈنگ 30 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، اس کے بعد کوئی بھی خریداری پاکستانی سیکیورٹیز قانون کے مطابق صرف ٹینڈر آفر کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔
یاد دہانی کے طور پر ، گرین ٹری ہولڈنگز بین الاقوامی ہولڈنگ کمپنی ہے جو ٹی آر جی کے آپریٹنگ اثاثوں کی مونیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انتظام کرتی ہے۔
حصص کی اس خریداری کے ذریعے ان مونیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی پاکستانی شیئر ہولڈرز کو منتقل کی جا رہی ہے۔
ایک مارکیٹ تجزیہ کار کے مطابق، گرین ٹری کی خریداریوں سے ہر شیئر ہولڈر کو یکساں لیکویڈیٹی کا موقع ملتا ہے، اور ہر شیئر ہولڈر کو یہ فیصلہ کرنے کی لچک ہوتی ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ شیئرز بیچ کر لیکویڈیٹی سے فائدہ اٹھائے یا ٹی آر جی کے اثاثوں پر مزید اقتصادی نمائش کے لیے شیئرز کو برقرار رکھے۔
یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹینڈر کے ذریعے ان خریداریوں کا تسلسل ٹر آر جی کی جانب سے پچھلے مہینے آئی بیکس لمیٹڈ میں اپنے شیئرز کی جزوی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی سے ہو رہا ہے۔ ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز کا 35 فیصد ریڈمشن کرنے سے پاکستان میں موجودہ مارکیٹ قیمت پر 40 ملین ڈالر سے زائد کی مزید ترسیل ہوگی۔
اس سے پہلے 2022 کی خریداری اس کے ای ٹیلی ایکوٹ اثاثے کی مونیٹائزیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی سے مطابقت رکھتی تھی۔
گرین ٹری ہولڈنگز لمیٹڈ کو اگست 2020 میں برمودا میں ایک مستثنیٰ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ برمودا انکارپوریٹڈ کمپنی، دی ریسورس گروپ انٹرنیشنل لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جو ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے۔
Comments