اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 31 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 13 دسمبر تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 12.08 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بات جمعرات کو مرکزی بینک کے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.63 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.55 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 13 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ہزار 81.5 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف