عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2621 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3ہزار 350 روپے ہوگئی۔

Comments

200 حروف