پاکستان

کراچی کے ریمپا پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو حکام

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ رمپا پلازہ کے قریب...
شائع December 19, 2024

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ریمپا پلازہ نامی کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے تازہ واقعے سے قبل اس عمارت میں 2 ہفتے قبل بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان خان کے مطابق جمعرات کو دوسری منزل کی چھت پر آگ بھڑک اٹھی تھی جہاں قابل استعمال سامان جمع کیا جارہا تھا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائرفائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔

حسن خان نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان کی فائرفیٹیکشن ایسوسی ایشن (ایف پی اے پی) کے صدر کنور وسیم کے مطابق 2023 میں کراچی میں آگ لگنے کے 2800 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ 2024 میں نومبر تک 3 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی وجہ فائر سیفٹی قوانین پر بڑے پیمانے پر عمل نہ کرنے اور تعمیرات کے دوران بلڈنگ سیفٹی کوڈز کو نظر انداز کرنا ہے۔

انہوں نے ایک حالیہ تقریب میں کہا تھا کہ کراچی کی 70 فیصد رہائشی، تجارتی اور صنعتی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم ہیں۔ تعمیر کے دوران حفاظتی کوڈز کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ عمارتیں ہنگامی حالات میں موت کے شکنجے میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے اسکولوں اور کالجوں میں فائر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ بند کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف