ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 12 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.23 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ڈالر نے دو سال کی بلند ترین سطح کو چھوا جب کہ فیڈرل ریزرو نے 2025 میں شرح سود میں کمی کی رفتار سست کرنے کا اشارہ دیا، جبکہ جاپانی یین ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، اس سے قبل کہ دن کے آخر میں جاپان کے مرکزی بینک (بی او جے) کی جانب سے پالیسی فیصلہ آنا تھا۔
فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول اور ان کی ٹیم کی جانب سے سخت موقف اپنانے کے بعد تاجروں نے آئندہ سال شرح سود میں کمی کی توقعات کو نمایاں طور پر کم کر دیا جس کے نتیجے میں ڈالر میں زبردست اضافہ ہوا۔ اس کے باعث جمعرات کو ایشیا کی ابتدائی تجارت میں سوئس فرانک، کینیڈین ڈالر اور جنوبی کوریا کا وون جیسے کرنسیوں کی قیمتیں تاریخی کی کم ترین سطح تک پہنچ گئیں۔
سوئس ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 0.90215 فی ڈالر پر بند ہوا جبکہ کینیڈین ڈالر 4 سال کی کم ترین سطح 1.44655 فی ڈالر پر گرگیا۔
وون پچھلے 15 سال کی سب سے کم سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے برعکس ڈالر انڈیکس 108.15 کی سطح پر مستحکم رہا جو جمعرات کو دو سال کی بلند ترین سطح 108.27 کے قریب تھا۔
پاول نے بدھ کو کہا تھا کہ قرضوں کی لاگت میں مزید کمی کا انحصار افراط زر میں کمی لانے میں مزید پیش رفت پر ہے اور انہوں نے عالمی سطح پر مارکیٹوں کو جھٹکا دینے کے حوالے سے یہاں سے احتیاط برتنے کی ضرورت کا واضح اور بار بار حوالہ دیا۔
Comments