القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ
- احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس ناصر جاوید رانا 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنائیں گے۔
استغاثہ کی جانب سے ایک روز قبل اس معاملے میں حتمی دلائل مکمل کرنے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2023 میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جسے 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس بھی کہا جاتا ہے۔
نیب کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ نے بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال زمین حاصل کی جس کے بدلے میں 50 ارب روپے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ تصفیے کے طور پر ادا کیے گئے اور اسے سپریم کورٹ کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون پر عائد جرمانے کے بدلے ایڈجسٹ کیا گیا۔
مئی میں رینجرز کی بھاری نفری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی سربراہ کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا جہاں وہ اپنے خلاف درج متعدد ایف آئی آرز میں ضمانت کی درخواست کر رہے تھے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر رواں سال فروری میں کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
Comments