پاکستان

وزیر خزانہ مثبت اشاریوں کی بدولت معاشی رفتار سے متعلق پر امید

  • پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 10 سال بعد سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے، محمد اورنگزیب
شائع 18 دسمبر 2024 06:57pm
Aurangzeb optimistic about economic trajectory amid positive indicators

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان کی اقتصادی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اہم معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر کی شرح میں معاشی استحکام میں بہتری کے ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 10 سال بعد سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد اضافے کی بدولت ترسیلات زر میں 35 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) سے رقوم کی آمد 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر، جو پہلے صرف دو ہفتوں کی درآمدات کیلئے کافی تھے ، اب 2.6 ماہ کے درآمدی احاطے تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوجائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ریٹنگ ایجنسیوں کے لئے ایک اہم اشارہ ہے، کیونکہ ہم سنگل بی ریٹنگ کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.9 فیصد رہ گئی جو ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح ہے جبکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد پالیسی ریٹ کم ہو کر 13 فیصد رہ گیا ہے۔

پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ایم پی سی نے بنیادی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کی اور اسے 13 فیصد کم کردیا ہے۔ جون 2024 کے بعد سے یہ لگاتار پانچویں کمی گئی ہے اور اس وقت شرح 22 فیصد تھی۔

محمد اورنگ زیب نے بدھ کے روز بتایا کہ کائیبور کی شرح 12 فیصد سے کچھ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیاں اب کائیبور کے مائنس ریٹ پر قرض لے رہی ہیں جو کہ ڈبل ڈیجٹ سے بھی نیچے ہے۔

وزیر نے بتایا کہ صنعتی شرکاء اسے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں، ان کے قرض کی ادائیگی کی لاگت آدھی ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ہونے والے او آئی سی سی آئی کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے، اورنگزیب نے کہا کہ کاروباری اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام وہ بنیاد ہے جو پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گی، حکومت کو یقین ہے کہ پیش رفت جاری رہے گی جس سے پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments

200 حروف