عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بدھ کے روز کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری دن کے دوران 10 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2،647 ڈالرہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments