آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے یکم جنوری 2025 سے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سفارش کی ہے۔

فیصلے کے مطابق اوگرا نے ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت میں 10.67 فیصد کے مطالبے کے مقابلے میں 8.71 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے 208.67 فیصد مطالبے کے مقابلے میں 25.78 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

ان ایڈجسٹمنٹس کے بعد ایس این جی پی ایل کے لئے گیس کی اوسط قیمت 1778.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی جبکہ ایس ایس جی سی ایل کی اوسط قیمت 1762.51 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی۔

فیصلے کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ گیس کی نظر ثانی شدہ قیمتوں پر عمل درآمد وفاقی حکومت کے مشورے پر منحصر ہوگا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی شرائط کے حصے کے طور پر گیس کی قیمت میں اضافے کا واضح طور پر مطالبہ کیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف