کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ...
شائع December 13, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 11 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو روپیہ 278.23 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ڈالر جمعہ کو اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈھائی ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور ایک ماہ میں اپنی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی طرف گامزن ہے، کیونکہ توقع کی جا رہی ہے کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرح سود کم کرے گا لیکن اس کے بعد مزید کمی کے لیے صبروتحمل سے کام لے گا۔

امریکی کرنسی کو یورو اور سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی سہارا ملا جو ایک دن قبل ان مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد ہوا اور جاپانی ین کے مقابلے میں بھی کیونکہ قیاس آرائیاں ہیں کہ بینک آف جاپان اگلے ہفتے اپنی میٹنگ میں شرح سود میں اضافہ نہیں کرے گا۔

یورو، ین اور تین دیگر حریفوں کے مقابلے میں کرنسی کی پیمائش کرنے والا ڈالر انڈیکس 26 نومبر کے بعد پہلی بار 107.05 تک پہنچ گیا۔

ایک ہفتے میں انڈیکس میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

امریکی پروڈیوسرز کی قیمتوں کے اعدادوشمار میں کچھ نرمی کے باوجود 18 دسمبر کو فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے کمی سے متعلق مارکیٹ کا اعتماد بلند رہا جبکہ بے روزگاری کے دعووں میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمتوں کی مارکیٹ آہستہ آہستہ توقعات کے مطابق ٹھنڈی ہورہی ہے۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق ٹریڈرز آئندہ اجلاس میں نرمی کو یقینی طور پر دیکھتے ہیں ، لیکن جنوری میں آنے والے ایک اور اجلاس کے بارے میں 21 فیصد امکانات ہیں۔

Comments

200 حروف