ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 6 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.17 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر نے گزشتہ سیشن میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد محدود حد میں کاروبار کیا، ڈالر کو امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں اضافے سے مدد ملی، حالانکہ مارکیٹ کے ماہرین اگلے ہفتے فیڈرل ریزرو کے شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
امریکی ڈالر نے گزشتہ روز کے زیادہ تر اضافے کو برقرار رکھا، جس کی حمایت بدھ کے روز ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں اضافے سے ملی۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب امریکی محکمۂ خزانہ نے طویل مدتی بانڈز فروخت کیے اور اعداد و شمار نے بڑھتے ہوئے امریکی بجٹ خسارے کو ظاہر کیا۔
بدھ کو نومبر کیلئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی رپورٹ میں 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو مسلسل چار ماہ تک 0.2 فیصد اضافے کے بعد اپریل کے بعد سے سب سے بڑا اضافہ ہے۔
سی ایم ای فیڈ واچ ٹول سے پتہ چلتا ہے کہ مارکیٹ میں اب 98.6 فیصد امکانات ہیں کہ فیڈ 17 سے 18 دسمبر کے اجلاس میں شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا، جبکہ ایک ہفتہ پہلے یہ 78.1 فیصد تھا۔
پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) شائع ہونے کے بعد مارکیٹ پلیئرز کو بعد میں مزید امریکی افراط زر کے اعدادوشمار ملیں گے۔
جمعرات کو ابتدائی ایشیائی تجارت میں خام تیل کی قیمتوں میں کم ریکارڈ کی گئی۔
مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بج کر 41 منٹ پر برینٹ کروڈ فیوچر 5 سینٹ سستا ہوکر 73.47 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کا فیوچر 11 سینٹ سستا ہوکر 70.18 ڈالر پر آگیا۔ یاد رہے کہ بدھ کو دونوں بینچ مارکس میں ایک ایک ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments