کے الیکٹرک نے قابل تجدید توانائی کی جانب اپنے سفر میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے وندر اور بیلا میں اپنے 150 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے بڈ ایویلیویشن رپورٹ نیپرا کو پیش کردی ہے۔

ریگولیٹر نے آج اس موضوع پر سماعت مکمل کی جو ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو پاکستان کے توانائی کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے کے الیکٹرک کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ رواں سال کے اوائل میں نیپرا سے منظوری ملنے کے بعد کے الیکٹرک نے قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے صنعت کی پہلی مسابقتی بولی کا عمل شروع کیا تھا۔

150 میگاواٹ کے ونڈر اور بیلا منصوبے مجموعی طور پر 640 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے عزائم کا حصہ ہیں جو جنریشن مکس میں 1300 میگاواٹ پائیدار توانائی شامل کرنے کے کمپنی کے طویل مدتی ہدف کی پہلے مرحلے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ سنگ میل کے الیکٹرک کے وسیع تر قابل تجدید توانائی روڈ میپ کا حصہ ہے جس کا مقصد 2030 تک 30 فیصد قابل تجدید توانائی کو اپنے پیداواری پورٹ فولیو میں ضم کرنا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران کے الیکٹرک نے اپنے قابل تجدید منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی حاصل کی، جس میں ونڈر اور بیلا منصوبوں کے لئے 15 بولیاں اور اس کے بعد دھابیجی، سندھ میں 220 میگاواٹ کے ہائبرڈ سولر ونڈ منصوبے کے لئے سات بولیاں شامل ہیں۔

پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو اپنے 100 میگاواٹ بیلا اور 50 میگاواٹ ونڈر منصوبوں، 220 میگاواٹ ہائبرڈ سولر ونڈ پراجیکٹ کے لیے انتہائی مسابقتی ٹیرف بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

مزید برآں کے الیکٹرک نے اپنے 270 میگاواٹ سندھ سولر پروجیکٹس کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نیلامی کی تشخیصی رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔ مجموعی طور پر یہ منصوبے کے الیکٹرک کے انرجی مکس کو متنوع بنانے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر نے کہا کہ “ہماری بڈ ایویلیویشن رپورٹ کی سماعت انرجی ٹرائیلیما سے نمٹنے اور کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم کراچی کے عوام کے لئے پائیدار، لچکدار توانائی کے مستقبل کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں، اور ہم ریگولیٹر کے فیصلے کے منتظر ہیں جو ہمیں اپنے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے قابل بنائے گا.

ہم حکومت، سرمایہ کاروں اور اس سے باہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے بولی کے عمل کے لئے اکٹھے ہوئے، جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور توانائی کی منتقلی کے لئے مثبت رفتار پیدا ہو رہی ہے۔

کے الیکٹرک اس اہم معاملے پر ریگولیٹر کے ساتھ مصروف عمل ہے جو اپنے صارفین کو سستی توانائی تک رسائی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف