ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 12 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 278.05 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر، امریکی ڈالر بدھ کو ین کے مقابلے میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ امریکی افراط زر کی اہم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جو فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی رفتار کے بارے میں اشارے فراہم کر سکتی ہے۔
سرمایہ کار اس ہفتے جاری چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کی خبروں پر بھی نظر رکھیں گے۔
اینٹی پوڈین کرنسیز کو اس ہفتے کے آغاز میں اس وقت فائدہ ہوا جب بیجنگ نے اگلے سال کے لیے معیشت کو مزید مالی اور مانیٹری مدد دینے کا وعدہ کیا، تاہم یہ منگل کو ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے نرم بیان سے دب گیا۔ آر بی اے کے نائب گورنر اینڈریو ہاؤزر بدھ کو بعد میں خطاب کریں گے۔
0045 جی ایم ٹی تک ڈالر 0.12 فیصد کم ہوکر 151.80 ین پر آگیا ، لیکن رات بھر کی بلند ترین سطح 152.18 ین کے قریب رہا ، جو 27 نومبر کے بعد سے اس کی مضبوط ترین سطح ہے۔
ڈالر انڈیکس، جو ین اور پانچ دیگر بڑے ساتھیوں کے مقابلے میں کرنسی کی پیمائش کرتا ہے، گزشتہ سیشن میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 106.63 تک بڑھنے کے بعد 106.36 پر مستحکم رہا۔
خام تیل کی قیمتیں جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہیں بدھ کو بڑھ گئیں۔
برینٹ کروڈ فیوچر 36 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے سے 72.55 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 36 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے سے 68.95 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
Comments