عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,662 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپےپر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ پیر کوپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔
دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز مزید اضافہ ہوا، جس کی وجہ چین کے اس وعدے کو قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسی اقدامات میں اضافہ کرے گا۔ سرمایہ کار امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے نقطہ نظر کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد بڑھ کر2,669.84 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
امریکی سونے کے مستقبل کی قیمت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا، جو 2,692.50 ڈالر تک پہنچ گئی۔ پیر کے روز سونے نے دو ہفتے کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
Comments