دنیا کی سب سے بڑی خام تیل برآمد کرنے والی کمپنی سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کے لیے جنوری 2025 کی قیمتوں میں 2021 کے اوائل کے بعد سب سے زیادہ کمی کردی ہے۔
آرامکو نے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت (او ایس پی) میں عمان/ دبئی بینچ مارک اوسط سے 80 سینٹ سے 90 سینٹ فی بیرل کی کمی کی ہے۔
کم قیمتیں سعودی عرب کے خام تیل کو ایشیا میں حریف روسی اور امریکی تیل کے ساتھ زیادہ مسابقتی بنائیں گی۔
رائٹرز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عرب لائٹ او ایس پی جنوری 2021 کے بعد سے سب سے کم سطح پر ہے جب کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے عالمی طلب متاثر ہوئی تھی ، لیکن پھر بھی یہ 2020 میں سعودی -روس مارکیٹ شیئر جنگ کے عروج پر دیکھی جانے والی قیمتوں سے کافی زیادہ ہے ، جب گریڈ 5.90 ڈالر فی بیرل کی رعایت پر فروخت ہوا تھا۔
آرامکو کی قیمتیں جمعرات کو اوپیک پلس کی جانب سے 2025 کی پہلی سہ ماہی تک پیداواری پابندیوں میں توسیع کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہیں، سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں اضافی بیرل مارکیٹ میں واپس لانا مناسب نہیں ہوگا جب عام طور پر اسٹاک کی تعمیر ہوتی ہے۔
Comments