چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ موسم سرما کے سہولت پیکیج کی روشنی میں آئیسکو نے وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی ہدایات کے مطابق دسمبر 2024 کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔
پیکیج کے تحت رہائشی صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔
کمرشل/کاروباری صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ تک کے ریلیف سے مستفید ہوں گے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بجلی کے اضافی استعمال پر بھی صارفین کو کم بل دیا جائیگا، چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے آئیسکو صارفین خصوصا صنعتی صارفین کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سرمائی سہولت پیکیج کے تحت زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کریں تاکہ بلوں میں کمی، پیداوار میں اضافہ اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments