مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

۔ انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔...
شائع December 6, 2024

۔

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 278 روپے اور ایک پیسے پر بند ہوا ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو روپیہ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو بڑی کرنسیوں میں مندی کا رجحان رہا کیونکہ مارکیٹوں نے سیاسی طور پر ہنگامہ خیز ہفتے کے اثرات سمجھنے کی کوشش کی جس میں فرانس کی حکومت کا خاتمہ اور جنوبی کوریا میں مختصر مارشل لاء کا نفاذ تھا۔

امریکی ڈالر کی قدر میں جنوبی کوریا کی کرنسی وون کے مقابلے میں تیزی سے اس وقت اضافہ ہوا جب مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوبی کوریا کی مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ قانون ساز ایک اور مارشل لاء کے اعلان کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہنگامی طور پر تیار ہیں۔

کرپٹو کرنسیز میں بٹ کوائن نے پہلی بار 100,000 ڈالر سے اوپر پہنچنے کے بعد تھوڑا وقفہ لیا۔ اس پیشرفت کے بعد جو لوگ بٹ کوائن سے متعلق غیر یقینی کا شکار تھے اب توقع رکھتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ کا آنا بٹ کوائن کے حق میں بہتر ثابت ہوگا اور اس تیزی کو مزید مدد ملے گی۔

وسیع تر اقتصادی محاذ پر سب کی توجہ نومبر کے لیے امریکی نان فارم پے رول رپورٹ پر ہوگی کیونکہ سرمایہ کار مستقبل میں فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی رفتار کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت مارکیٹوں میں اس بات کا 72 فیصد امکان ہے کہ فیڈرل ریزرو 17 سے 18 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا جو ایک ہفتہ قبل 66.5 فیصد تھا۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہے، جمعہ کو کم ہو گئیں، اوپیک پلس گروپ کی جانب سے مجوزہ رسد میں اضافے کو ملتوی کرنے اور پیداوار میں 2026 کے آخر تک بڑی کمی کے بعد کمزور طلب پر توجہ مرکوز کی گئی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 6 سینٹ یا 0.1 فیصد کی کمی سے 72.03 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد کمی سے 68.29 ڈالر فی بیرل رہی۔

Comments

200 حروف