پاکستان

آئی ایم ایف پروگرام پر بغیر کسی رکاوٹ عملدرآمد ہورہا، وزارت خزانہ

  • پروگرام کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید
شائع December 4, 2024 اپ ڈیٹ December 4, 2024 09:49am

وزارت خزانہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر بغیر کسی رکاوٹ کے روانی سے عمل درآمد ہورہا ہے اور 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قریبی روابط ومشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میکرو اکنامک اصلاحات کے لئے حکومت کے مسلسل عزم پر زور دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو حالیہ بریفنگ میں وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پائیدار میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

پروگرام کے نفاذ میں ”رکاوٹوں“ کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی کسی کی شخصی تشریحات پر مبنی ہے اور اس میں قابل اعتماد ثبوت کا فقدان ہے۔

حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام ذمہ داریوں کو تندہی اور شفافیت کے ساتھ پورا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کا مقصد مضبوط، پائیدار اور جامع ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف