آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم دسمبر 2024 سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 5 روپے 07 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 5 روپے 07 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی پیداوار ی قیمت میں بھی 112 روپے 16 پیسے فی میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے جو 254 روپے 19 پیسے فی کلو سے بڑھ کر 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
گھریلو سلنڈر 2999.47 روپے کی بجائے 3000.79 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 11540.33 روپے کی بجائے 11545.41 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو-سی پی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تاہم ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں 0.05 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 1.32 روپے فی 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر (0.04 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی صارفین کی قیمت میں فی کلو اضافہ 0.11 روپے ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments