پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
پاکستان ریلویز نے ریکارڈ توڑ آمدن کی رپورٹ پیش کردی جس میں پچھلے 5 ماہ کے دوران مسافروں اور فریٹ آپریشنز کے ذریعے 33 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔
یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران حاصل ہونے والے 29 ارب روپے کے مقابلے میں اضافہ ظاہرکرتا ہے۔ پاکستان ریلویز کے سی ای او عامر علی بلوچ نے ادارے کی مضبوط کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے اس کامیابی کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایم ایل ون منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے امید افزا خبریں بھی شیئر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بڑے انفرااسٹرکچر منصوبے کے لیے زمینی کام مارچ 2025 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments