انٹربینک مارکیٹ بدھ کو میں کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 10 بجکر 10 منٹ پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.86 روپے پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو روپیہ 277.84 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بدھ کو عالمی سطح پر امریکی ڈالر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے وعدوں کا جائزہ لیتے رہے اور دن کے آخر میں امریکہ سے جاری ہونے والے اہم افراطِ زر کے اعداد و شمار پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے پیر کو کینیڈا، میکسیکو اور چین، جو امریکہ کے تین بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں بےچینی پائی جاتی ہے، اگرچہ بعد میں امریکی سیشن میں اس ردعمل میں کچھ کمی آئی۔
امریکی ڈالر کا کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آخری نرخ 1.4052 کینیڈین ڈالر رہا، جو منگل کے ساڑھے چار سالہ بلند ترین سطح کینیڈین ڈالر 1.4178 سے کم ہے۔
میکسیکن پیسو کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر منگل کی بلند ترین سطح سے نیچے رہا، حالانکہ پچھلے سیشن میں جولائی 2022 کے بعد کی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا۔
گزشتہ چند سیشنز میں ڈالر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خاص طور پر جمعہ کے آخر میں ٹرمپ کی جانب سے ہیج فنڈ منیجر اسکاٹ بیسنٹ کو امریکی وزیر خزانہ نامزد کرنے کے بعد ڈالر گرگیا، لیکن ٹرمپ کے ٹیرف وعدوں کے بعد دوبارہ تیزی دکھائی۔
امریکی ڈالر انڈیکس آخری بار 0.07 فیصد کی کمی سے 106.83 پر تھا۔
یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے
Comments