رواں مالی سال (مالی سال 25) کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی واپسی 66 فیصد اضافے کے ساتھ 807.2 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال (مالی سال 24) کے اسی عرصے میں 485 ملین ڈالر تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے جولائی تا اکتوبر کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پہلے چار ماہ کے دوران ایف ڈی آئی پر منافع کی مد میں 772.5 ملین ڈالر وطن واپس بھیجے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 456 ملین ڈالر تھی۔ اس عرصے کے دوران غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) پر ادائیگیاں 25.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 34.7 ملین ڈالر رہیں۔
ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر 2024ء کے دوران 413 ملین ڈالر وطن واپس بھیجے گئے جن میں سے 413.8 ملین ڈالر ایف ڈی آئی اور 12 ملین ڈالر ایف پی آئی کی مد میں واپس بھیجے گئے۔
جولائی تا اکتوبر مالی سال 25 کے دوران 186 ملین ڈالر کے ساتھ فوڈ سیکٹر نے منافع کا سب سے زیادہ اخراج دیکھا، جو گزشتہ مالی سال کے 68.4 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بجلی کا شعبہ 115.5 ملین ڈالر کی واپسی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ مالیاتی کاروبار 94.4 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments