کاروبار اور معیشت

ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔...
شائع November 20, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالرکے مقابلے میں قدر 9 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.95 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر بدھ کو ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بعد کی تیز رفتار چڑھائی کے بعد مارکیٹ کی کچھ تھمی ہوئی صورتحال میں یہ تین دن کی کمی کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ماسکو کی جانب سے جوہری حملے کی حد کم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد روس کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ملک جوہری جنگ کے آغاز سے بچنے کے لیے ’ہر ممکن کوشش‘ کرے گا جس کے چند گھنٹوں بعد ڈالر اور ین جیسی دیگر روایتی محفوظ کرنسیوں میں اضافہ راتوں رات قلیل مدتی ثابت ہوا۔

بٹ کوائن 94,000 ڈالر سے اوپر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کی وجہ ٹرمپ کے دور میں کرپٹو کرنسیوں کے لئے دوستانہ ریگولیٹر ماحول کی توقعات ہیں۔

ڈالر انڈیکس گزشتہ ہفتے کے بدھ کے بعد پہلی بار 106.07 کی کم ترین سطح پر آگیا.

آنے والی امریکی انتظامیہ کے تحت بڑے مالی اخراجات، زیادہ محصولات اور سخت امیگریشن کی توقعات کی وجہ سے انڈیکس جمعرات کو ایک سال کی بلند ترین سطح 107.07 تک پہنچ گیا، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے افراط زر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر فیڈرل ریزرو میں نرمی کی رفتار سست ہوسکتی ہے۔

یوکرین جنگ میں اضافے اور چینی خام تیل کی درآمدات میں اضافے کے اشارے کے درمیان بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 9 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 73.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 69.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Comments

200 حروف