کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ...
شائع November 19, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر 9 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو ڈالر 277.86 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، منگل کے روز ین کو کچھ ضروری ریلیف ملا کیوں کہ یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 155 کی مضبوط سطح پر مستحکم ہوا، اس کی وجہ امریکی کرنسی میں کمی تھی جو ایک شاندار اضافے کے بعد منافع حاصل کیے جانے کے باعث کمزور ہوئی۔ اس اضافے نے امریکی ڈالر کو ایک سال کی بلند ترین سطح تک پہنچایا تھا۔

بینک آف جاپان کے گورنر کازویوڈا اپنے معمول کے اسکرپٹ پر قائم رہے اور دسمبر میں شرح سود میں اضافے کے بارے میں کوئی اشارہ دینے میں ناکام رہے جس کے بعد ین آخری سیشن میں 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 154.40 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔

وسیع تر مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر تھا کیونکہ یہ کرنسی باسکٹ کے مقابلے میں پچھلے ہفتے کی ایک سال کی بلند ترین سطح سے مزید نیچے چلا گیا۔

رواں ماہ کے دوران امریکی ڈالر میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو کہ فیڈرل ریزرو کی شرح میں کمی کی توقعات میں کمی اور یہ خیال کہ صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ پالیسیوں جیسے کہ ٹیرف، امیگریشن میں کمی اور قرضوں سے مالی امداد کی جانے والی ٹیکس کٹوتیوں کے باعث امریکی معیشت میں افراط زر بڑھے گا، کے سبب ہے۔

منگل کرنسی کی برابری کے اہم اشیارے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ناروے کے جوہان سوورڈرپ آئل فیلڈ میں پیداوار میں تعطل کی وجہ سے گزشتہ روز کی تیزی میں اضافہ ہوا حالانکہ روس اور یوکرین جنگ میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط رہے۔

جنوری کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 73.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر دسمبر کی ڈلیوری کے لیے 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 69.31 ڈالر فی بیرل رہا۔

Comments

200 حروف