اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 84 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 8 نومبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.26 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.97 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.71 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 نومبر 2024 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 258.6 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف