پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 56 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 174 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 152 روپے 05 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 59 پیسے ہوگی ،اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 139 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
مجوزہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کو متعدد عوامل سے منسوب کیا جاتا ہے:
تیل کی بین الاقوامی قیمتیں: پٹرول اور ایچ ایس ڈی دونوں کی عالمی اوسط قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
درآمدی پریمیم: پٹرول پر درآمدی پریمیم 9.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ مقامی ٹیکسز: پٹرولیم لیوی (پی ایل)، جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، اور ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) بھی قیمتوں میں اضافے کے دباؤ کا سبب بن رہے ہیں۔
قیمتوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments