پیٹرولیم ڈویژن 10 نومبر تک آئل ریفائنریز کی مشکلات کو دور نہیں کرسکا، جیسا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے لازمی قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ 2023 کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت اپ گریڈ معاہدوں پر دستخط کو ممکن بنانے کے لئے اہم ہے۔

3 نومبر کو ہونے والے ایس آئی ایف سی کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران آئل ریفائنریز نے سیلز ٹیکس میں چھوٹ، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے دلیل دی کہ یہ مسائل پلانٹ اپ گریڈ کے معاہدوں پر دستخط کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور سالانہ ایک ارب ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کا نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ یورو فائیو ایندھن کی پیداوار کو ممکن بنانے کے لیے ان مسائل کو حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ورکنگ گروپ برائے ڈاؤن اسٹریم پالیسی میں او سی اے سی نے متعدد خدشات اٹھائے جن میں حل طلب ٹیکس مسائل کی وجہ سے مالی دباؤ، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے اثرات اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی بے قابو درآمد شامل ہیں۔

او سی اے سی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان مسائل کا حل مقامی ریفائنریوں کی افادیت اور براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 پر کامیاب دستخط کے لئے اہم ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کو جدید بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ وہ ریفائنری منافع کو متاثر کرنے والے سیلز ٹیکس استثنیٰ کے مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی نے اسمگلنگ کی روک تھام اور صوبائی اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے ریگولیٹری کمپلائنس کو بہتر بنانے کے لیے اوگرا کی کوششوں میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایس آئی ایف سی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ وہ فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ 10 نومبر کی ڈیڈ لائن تک ریفائنریز کو متاثر کرنے والے ٹیکس خدشات کو دور کیا جاسکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف