کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد...
شائع November 7, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 6 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 277.89 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر، امریکی ڈالر جمعرات کو چار ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا، کیونکہ مارکیٹ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اثرات کو جذب کرنے میں مصروف تھی۔ اس دوران سرمایہ کاروں کی نظریں کئی مرکزی بینکوں کے فیصلوں پر مرکوز تھیں، جن میں سب سے اہم فیصلہ فیڈرل ریزرو کا ہے۔

توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو آج کے بعد شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا، اور مارکیٹ کی توجہ اس بات پر ہوگی کہ کیا امریکی مرکزی بینک دسمبر میں کٹوتی کو روکنے کا اشارہ دے سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے اکتوبر میں ہونے والی ملازمتوں کی رپورٹ توقع سے کم رہی جس سے لیبر مارکیٹ میں نرمی کی سطح پر سوالات اٹھائے گئے، حالانکہ یہ اعدادوشمار حالیہ طوفانوں اور مزدوروں کی ہڑتالوں کے اثرات سے متاثر ہوئے تھے۔

فیڈرل ریزرو بینک کا یہ فیصلہ امریکی صدارتی انتخابات کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ کی جیت کے بعد یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا بینک شرح سود میں سست روی سے کمی کرسکتا ہے یا نہیں۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، اب مارکیٹ میں تقریباً 70 فیصد امکان ہے کہ فیڈ اگلے ماہ بھی شرحوں میں کمی کرے گا، جو منگل کو 77 فیصد تھا۔

Comments

200 حروف