مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی...
شائع November 6, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے گرنے کے بعد روپیہ 277 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو ڈالر 277.84 روپے پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا کیونکہ انتہائی سخت امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی ایگزٹ پولز میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل دکھائی دی۔

ابتدائی نتائج توقع کے مطابق تھے تاہم سات سوئنگ ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔

تجزیہ کار ٹرمپ کی محصولات اور امیگریشن پالیسیوں کو افراط زر کے طور پر دیکھتے ہیں، جس سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ میکسیکو اور چین ان ممالک میں شامل ہیں جو ٹرمپ کے محصولات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ڈالر انڈیکس 0.76 فیصد بڑھ کر 104.14 ہو گیا۔

بٹ کوائن 3 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 71,317 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ٹرمپ کو ہیرس کے مقابلے میں کرپٹو کرنسیوں کے زیادہ فعال حامی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف