عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2737 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
Comments