ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر امریکی ڈالر بدھ کو 3 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب جاپہنچا، رواں ہفتے اہم معاشی اعدادوشمار کے اجراء کا انتظار ہے جو امریکی مالیاتی پالیسی کی سمت واضح کرسکتے ہیں۔
آسٹریلوی ڈالر3 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے کیونکہ افراط زر میں کچھ کمی سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی شرح سود میں کمی کا امکان نہیں ہے۔
امریکہ کے ملے جلے اشارے، جن میں ملازمتوں کے شعبے میں نرمی لیکن صارفین کا اعتماد شامل ہے، نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی پر زیادہ وضاحت فراہم نہیں کی، جس کے باعث منگل کو ٹریژری بانڈ کی مضبوط نیلامی کے بعد ڈالر اور ٹریژری ییلڈز میں کمی دیکھنے میں آئی۔
حالیہ اقتصادی اعداد و شمار نے ایک مستحکم معیشت کی نشاندہی کی ہے، خاص طور پر روزگار کے حوالے سے، جس نے شرح سود میں کمی کی توقعات کو کچھ کم کر دیا ہے۔
امریکی ڈالر انڈیکس 104.24 پر معمولی تبدیلی کے ساتھ رہا۔ منگل کو یہ 104.63 کی سطح تک پہنچا تھا، جو کہ 30 جولائی کے بعد سب سے زیادہ ہے، مگر دن کے اختتام پر تقریباً مستحکم رہا۔
Comments