پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے مالی سال 2023-24 ء کے لئے اپنا 46 واں سالانہ جنرل اجلاس کراچی میں طلب کیا۔

چیئرمین پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز سلطان اے چاؤلہ نے تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور کمپنی کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر کارپوریشن کے ممبران نے ختم ہونے والے سال کے مالی نتائج کی منظوری دی۔

نتائج کے مطابق پی این ایس سی (گروپ) کی فی حصص آمدنی 152.81 روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 227.11 روپے تھی۔

پی این ایس سی نے 25 روپے فی حصص (250 فیصد) کے حتمی نقد منافع کا اعلان کیا ہے جو پی این ایس سی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ نقد منافع بھی ہے۔ اس سے قبل پی این ایس سی نے 10 روپے فی حصص (100 فیصد) کے عبوری منافع کا اعلان کیا تھا، جس سے سال کے لیے کل نقد منافع، 35 روپے فی حصص (350 فیصد) اور کارپوریشن کے ممبران کو ہر 100 حصص کے لیے 50 بونس شیئرز کا اعلان کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر گروپ نے 46.36 ارب روپے کا کاروبار اور 20.18 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو پی این ایس سی کی تاریخ میں 54.60 ارب روپے کے کاروبار اور 29.99 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کے منافع میں 3.34 ارب روپے مالیت کے جہاز وں کی فروخت پر منافع اور 3.04 ارب روپے کا ایکسچینج گین شامل تھا۔

کارپوریشن کے ممبران نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے آڈیٹرز کی دوبارہ تقرری کی بھی منظوری دی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف