انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے 30 ستمبر 2024ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 5.09 ارب روپے کا منافع ظاہر کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ہونے والی 3.22 ارب روپے کی آمدنی کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو دستیاب تازہ ترین مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 64.77 روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 40.91 روپے تھی۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 39 روپے فی حصص یعنی 390 فیصد کے عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔
مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آٹو اسمبلرز نے 41.6 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 32.7 ارب روپے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔
زائد آمدنی کے باوجود کمپنی مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 5.6 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں رجسٹرڈ 3.3 ارب روپے کے منافع کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے نتیجے میں مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 13.4 فیصد کا زیادہ منافع حاصل ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح 10.1 فیصد تھی۔
اس عرصے کے دوران آٹومیکر کے آپریٹنگ اخراجات 40 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 1.3 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے آپریشنز سے 3.9 ارب روپے کا منافع کمایا جو سالابہ بنیاد پر 82 فیصد اضافہ ہے۔ دوسری جانب مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں دیگر آمدنی 58 فیصد اضافے کے ساتھ 4.5 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.8 ارب روپے تھے۔
نتیجتا مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں آٹومیکر کا قبل از ٹیکس منافع 69 فیصد اضافہ سے 8.3 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 4.9 ارب روپے تھا ۔
مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 3.2 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ رقم 1.7 ارب روپے تھی۔
Comments