عالمی و مقامی مارکیٹوں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2748 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ اثاثوں کی مانگ میں اضافہ ہے۔

بلین کو معاشی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف