عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2,726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپےپر آگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپے ہوگیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن قیمتیں ہفتہ وار اضافے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے بڑھتے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے درمیان محفوظ دھات کی تلاش کی جب کہ پلاڈیم ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں اپنے سب سے مضبوط ہفتے کے لئے تیار تھا۔

بلین کو معاشی اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف