پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے 24 اکتوبر کی رات ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک کارروائی میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 دہشت گرد مارے گئے جن میں 2 خودکش بمبار اور ایک اہم ٹارگٹ خوارج رنگ کا سرغنہ سعید محمد بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ ماہ باجوڑ میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب اسے بھائی چنا میں سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments

200 حروف