عامی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 150روپے پر مستحکم رہی۔

امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے باعث پیر کو عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبک ہ چاندی کی قیمت 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

معاشی اور سیاسی افراتفری کے دور میں سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف