پنجاب حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر جمعہ کے روز پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان جمعرات کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے جس میں وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبائی حکومت نے دو دن کے لیے یعنی 18 اکتوبر (جمعہ) اور 19 اکتوبر (ہفتہ) کو صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وسیع تر مہم کے حصے کے طور پر مظاہروں کی منصوبہ بندی سے پہلے کیا گیا ہے۔

بدھ کو اپوزیشن جماعت نے پنجاب کے کئی اضلاع، بشمول لاہور، میں احتجاج کی نئی لہر کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کے حکومتی منصوبوں کیخلاف مزاحمت کریں گے۔

اس سلسلے میں پارٹی جمعہ (کل) کو آئینی ترامیم اور بانی چیئرمین عمران خان کی قید کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

Comments

200 حروف