ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے شیاؤکن (ایما) فین کو پاکستان کے لیے اپنا نیا کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آج (پیر کو) پاکستان ریزیڈنٹ مشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنے کام کا باضابطہ آغاز کردیا۔
پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کی حیثیت سے فین نے یونگ یی کی جگہ لی ہے جو 2021 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
فین پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آپریشنز کی نگرانی کرینگے جس میں کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی (سی پی ایس) پر عمل درآمد بھی شامل ہے جس میں ترقی کو بڑھانے اور مسابقت کو فروغ دینے کو ترجیح دی گئی ہے۔
وہ 2026 سے 2030 تک کی مدت کا احاطہ کرنے والے نئے سی پی ایس کے لئے مشاورت کی قیادت بھی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان واپس آ کر کنٹری آفس کی سربراہی کر رہا ہوں۔ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ معاشی بحالی میں تیزی لائی جا سکے، اصلاحات پر عمل درآمد کیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پالیسیوں اور ترقیاتی عمل کی حمایت کی جا سکے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے، نجی شعبے کی ترقی، اور ادارہ جاتی ترقی کے لئے اپنی حمایت میں اضافہ کریں گے۔ اور ہم رہنے کے قابل شہروں، دیہی ترقی، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام، ترقی کے مراکز، اور علاقائی تعاون اور انضمام کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔
فلپائن میں موجود قرض دہندہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے شہری فین نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ اور عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی لانچو یونیورسٹی سے ماسٹر اور بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
30 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے فین نے جون 2002 میں بطور ماہر معاشیات ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے وہ بینک کے مختلف محکموں کے ذمہ دارعہدوں پر فائز رہے۔
دسمبر 2013 ء میں انہیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے اسٹریٹجک پلاننگ ڈپارٹمنٹ (ایس پی ڈی) کا مشیر اور اس کے رزلٹ مینجمنٹ یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
جون 2016 ء میں فین کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پیسیفک رابطہ اور رابطہ دفتر (پی ایل سی او) کا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا اور 2019 میں مشرقی ایشیا کے محکمہ کے پبلک مینجمنٹ، فنانشل سیکٹر اور ریجنل کوآپریشن ڈویژن کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
Comments