عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2315 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Comments