عالمی و مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپےکا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔
Comments