کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹاس جیت کر بھارت نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کی جانب سے فیلڈنگ کے انتخاب کا فیصلہ درست ثابت ہوا کیوں کہ...
شائع October 6, 2024

بھارت نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے لو اسکورنگ مگر سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹاس جیت کر بھارت نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کی جانب سے فیلڈنگ کے انتخاب کا فیصلہ درست ثابت ہوا کیوں کہ گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز تک محدود رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 34 گیندوں پر 28 اور امینہ علی نے 26 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔

سید عروب شاہ نے بھی آخر میں 17 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں سمرتی مندھانا پاور پلے میں ہی وکٹ گنوا بیٹھیں تاہم شیفالی ورما (32) اور جمائما روڈریگز (23) نے اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔

بھارتی ٹیم فتح کی جانب گامزن تھی تاہم طوبا نے 16 ویں اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں پاکستان کو واپس لے آئیں۔ بھارت کو آخری چار اوورز میں 22 رنز درکار تھے، کپتان ہرمن پریت کور (29 رنز 24 گیندوں پر) نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی اور 7 گیندوں قبل ہی ہدف مکمل کرکے اس میگا ایونٹ میں ٹیم کو فتح دلوائی۔

بھارت کو ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

Comments

200 حروف