اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ایک پولیس افسر شہید ہو گیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران شرپسندوں نے کانسٹیبل شاہ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات حمید شاہ کو چونگی نمبر 26 میں امن و امان کے فرائض کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

عبدالحمید شاہ 1988 سے اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ ریٹائرمنٹ سے صرف تین ماہ دور تھے۔

اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلام آباد کی حفاظت کرنے والے قومی ہیرو ہیں۔

اے پی پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پولیس حکام نے ایک سیاسی جماعت سے وابستہ حملہ آوروں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی اختیار کو اب چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا۔

کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ آج پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

Comments

200 حروف