گزشتہ سیشن میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ہفتے کو بین الاقوامی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی۔

جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

دریں اثنا ہفتے کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر ہوگئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف